حسن نواز شریف کے ساتھ آزاد کشمیر کا وزیر بھی لندن میں دیوالیہ

کشمیری عوام کے ٹیکس پر پلنے والے وزیر نے لندن میں بڑے گل کھلا دیئے

اس سے قبل یہی وزیر موصوف لندن میں جیل بھی کاٹ چکے ہیں

یاد رہے کہ اس وقت وزیر موصوف کے اوپر قتل اور دہشتگردی کے مقدمات بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

وزیر موصوف نے برطانیہ میں کئی مرتبہ اپنا نام کیوں تبدیل کیا؟

مینجمنٹ اور ڈزاسٹر کے اس وزیر نے برطانیہ میں کیسے کیسے ڈیزاسٹر کیے اہم انکشافات جانیئے

تفصیلات کے مطابق حسن نواز کے برطانیہ میں دیوالیہ ہونے کی خبر کے بعد مزید چھان بین کے بعد معلومات سامنے آئی ہیں کہ آزاد کشمیر کے وزیر ڈزاسٹر مینجمنٹ عامر یاسین بھی برطانیہ میں دیوالیہ ہوئے ہیں۔
زرائع کے مطابق اس سے قبل وزیر موصوف برطانیہ میں 16 ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں اور تاحال قتل اور دہشتگردی کے مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

وزیر موصوف کو 16 ماہ کی سزا 4 مئی 2010 کو سنائی گئی تھی۔


زرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیر موصوف برطانیہ میں متعدد بار اپنا نام بھی تبدیل کر چکے ہیں جو کہ بطور عوامی نمائندہ انکی ساکھ پر سیاہ دھبے کی مانند ہے۔ ان تفصیلات کے منظر عام پر آنے کے بعد سوالات نے جنم لینا شروع کیا ہے اور عوامی حلقوں میں وزیر موصوف کے کارناموں پر چہ مگوئیاں جاری ہیں۔

صحافتی حلقوں میں اس وقت یہ بات بھی زیر بحث ہے کہ ایک شخص جو خود دیوالیہ ہونے کے ساتھ کئی مقدمات کا سامنا کر رہا اسکے پاس کون سا اخلاقی جواز تھا کہ لندن میں مقیم معروف کشمیری صحافی پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا۔

زرائع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ وزیر ڈزاسٹر مینجمنٹ عامر یاسین کے بعد کئی اور کشمیری سیاستدانوں کے نام بھی سامنے آنے کا خدشہ ہے جو برطانیہ میں دیوالیہ ہو چکے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں