ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی: مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سارے وسائل ہیلتھ کے لیے وقف کر دیے لیکن رزلٹ مثبت نہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ قطعاً برداشت نہیں کہ علاج کے لیے آنے والے سرکاری اسپتال سے ایڈز لے کر جائیں۔

ملتان: نشتر اسپتال میں ڈائیلسز کے نئے مریضوں کے علاج پر پابندی

دوسری جانب ڈائیلسز وارڈ سے مریضوں میں ایڈز منتقلی کی معاملے تحقیقات کے لیے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت 10 ڈاکٹر کو آج طلب کر لیا گیا۔

ڈاکٹرز اور عملے کو نیفرالوجی وارڈ کے ریکارڈ میں ردوبدل اور ٹیمپرنگ کے الزام میں طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپتال ریکارڈ میں ردوبدل پر 10 ڈاکٹرز کے خلاف پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں ریکارڈ ٹیمپرنگ ثابت ہوئی تو تمام ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا، تمام افراد سے ایس ایس پی آپریشن تحقیقات کریں گے۔

مریم نواز نے گزشتہ روز ایڈز منتقلی اسکینڈلز میں ملوث 6 ڈاکٹرز کو معطل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں