روس نے طالبان سے تعاون بڑھانے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے، اس حوالے سے روسی پارلیمنٹ میں مقامی و عالمی دہشتگرد تنظیموں پر عائد پابندی عبوری طور پر اٹھانے کا بل پیش کیا گیا۔
روس کی پارلیمنٹ ڈوما میں بل سینیٹرز کے ایک گروپ نے پیش کیا۔ جس کے بعد روس کی جانب سے طالبان سے تعلقات مزید بہتر کرنے اور تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہونے کا امکان ہے۔
روس کی کالعدم تنظیموں کی فہرست سے طالبان کو نکالنے کی یقین دہانی
بل کے متن کے مطابق دہشتگردی ختم کرنے والی مقامی و عالمی تنظیموں پر عائد پابندی عبوری طور پر اٹھائی جائے۔
بل کے مطابق پراسیکیوٹر تصدیق کرے کہ تنظیم نے دہشتگردی ختم کردی تو عدالت پابندی اٹھالے۔
واضح رہے کہ روس نے طالبان کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے۔