نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا اٹھائیسواں سالانہ کانووکیشن ،یسال احمرکو چانسلر گولڈ میڈل دیاگیا

اسلام آباد(خبرنگار خصوصی)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے اٹھائیسویں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا، پریزیڈنٹ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر انہوں نے کامیاب گریجویٹس میں اسناد اور اعزازات تقسیم کیے۔ بیچ فال 2020 کے طالب علم یسال احمر پورے چار سالہ بیچ میں آل راونڈر کار کردگی دکھاتے ہوئے سب سے زیادہ جی پی اے حاصل کرنے پر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سب سے بڑے اعزاز چانسلر گولڈ میڈل کے حقدار قرار پائے،مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے یسال احمر کو چانسلر گولڈ میڈل سے نوازا اور دوران ڈگری تمام سمسٹر ز میں بہترین طالب علم قرار پانے پر یسال احمر اور والدین کو خصوصی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں