16 دسمبر کو پاکستان کے روشن مستقبل پر حملہ ہوا تھا: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سانحۂ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ سانحۂ آرمی پبلک اسکول پشاور کو 10 سال گزر چُکے لیکن دکھ آج بھی زندہ ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ 16دسمبر 2014ء کی سیاہ صبح ہر پاکستانی کے دل پر نقش ہے۔

سانحہ اے پی ایس، گورنر پنجاب کا شہداء کو خراج عقیدت

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں نے147 معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کو سفاکیت کا نشانہ بنایا، طلبہ جو علم کی روشنی سے اس ملک کے مستقبل کو روشن کرنا چاہتے تھے وہ درندگی کی نذر ہو گئے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سانحہ 16 دسمبر انسانیت، تعلیم اور پاکستان کے روشن مستقبل پرحملہ تھا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ہم دہشت گردی کےخلاف جنگ جیت کر ہی دم لیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں