فرانس میں سفیر پاکستان عاصم افتخار اب امریکا اقوام متحدہ میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔ سفیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے سفیر پاکستان عاصم افتخار کی کمیونٹی کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی انکو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھی گی ۔کمیونٹی جموں کشمیر فورم فرانس کے چیرمین اور مسلم لیگ کی سینئر رہنما نعیم چوہدری نے امید ظاہر کی کہ عاصم افتخار امریکا میں اقوام متحدہ کے فورم پر کشمیر کیلئے بھر پور آواز اٹھائیں ہے ۔ مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر رہنما شحصیت سردار ظہور اقبال نے سفیر پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظھار کیا ۔ تقریب کی خاص بات تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ افراد شریک تھے ۔
