اسلام آباد: 7 ہزار پتنگیں، 6 ہزار سے زائد ڈور برآمد، پتنگ فروش گرفتار

اسلام آباد کے تھانہ انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے کارروائی کر کے پتنگ فروش کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے 7 ہزار سے زائد پتنگیں اور 6 ہزار سے زائد ڈور اور کیمیکل برآمد ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ پتنگ فروشی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں