سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں سپر ٹیکس سے متعلق زیرِ التواء اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم دے دیا۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کے نفاذ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
عدالت میں درخواست گزار کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ حکومت براہ راست سپر ٹیکس کا نفاذ نہیں کر سکتی، ٹیکس لگانے کی وجہ بتانا لازمی ہے، سپر ٹیکس کیلئے غیر معمولی حالات ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ متعدد فیصلوں میں اضافی ٹیکس کو غلط قرار دے چکی، اضافی ٹیکس عائد کرنا بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔
بعدازاں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔