وزیرِاعظم شہباز شریف کوئٹہ روانہ

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی کوئٹہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں امن و امان کی صورتِ حال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیرِ اعظم کو جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

اجلاس میں بلوچستان میں قیامِ امن اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں